• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سیاستدان کو کرپشن کیس میں 3 سال قید کی سزا

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی سیاستدان کو کرپشن کیس میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر 66 سالہ گلین کاساڈا کو فراڈ کرنے کے لیے فرضی نام کے استعمال اور منی لانڈرنگ کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق گلین کاساڈا کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، ان کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گلین کاساڈا کے سابق چیف آف اسٹاف 38 سالہ کیڈ کوتھرین کو گزشتہ ہفتے اسی الزام میں 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

گلین کاساڈا کو 30 ہزار جبکہ کیڈ کوتھرین کو 25 ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دونوں افراد نے اپنے اخیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد کے لیے ٹیکس دہندگان کو دھوکا دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید