• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند پر خلاباز کب تک بھیجے جائیں گے؟ ناسا نے بتا دیا

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز 

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا کہنا ہے کہ 2026ء کے آغاز تک چاند کے مدار میں خلاباز بھیجے گا۔

مختلف وجوہات کے باعث ناسا کے انسان بردار مشن آرٹیمس 2 میں تاخیر ہوئی جو کہ 3 امریکی اور ایک کینیڈین خلاباز پر مشتمل ہے اور ادارے نے اب اپنے اس مشن کو اگلے سال اپریل تک چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناسا کے ایک آفیسر لکیشا ہاکنز نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم اپنے اس عزم کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ نصف صدی سے زائد عرصے میں چاند کے گرد چکر لگانے والا پہلا انسان بردار مشن ہوگا لیکن یہ مشن چاند پر اترے گا نہیں کیونکہ چاند پر اترنے کے لیے آرٹیمس 3 کو بھیجا جائے گا۔

ناسا کا آرٹیمس پروگرام انسانوں کو چاند پر واپس بھیجنے کی امید رکھتا ہے۔

دوسری جانب، چین بھی اسی کوشش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور 2030ء تک  اپنے پہلے انسان بردار مشن کو چاند پر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور میں ان انتظامیہ بھی ناسا پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ چین سے پہلے چاند پر اپنا مشن بھیجنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔

خاص رپورٹ سے مزید