• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

چاند کے قطبِ جنوبی پر سائنسدانوں نے ایک قدیم سمندر دریافت کیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں چاند کے قطبِ جنوبی پر جانے والے بھارتی مشن چندریان 3 کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار کا تجزیہ کرتے ہوئے سائنسدانوں کو اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ چاند کا قطبِ جنوبی ایک زمانے میں پگھلی ہوئی چٹان کے ایک وسیع سمندر سے ڈھکا ہوا تھا۔

یہ دریافت ’لونر میگما اوشین تھیوری‘ کی تائید کرتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کی سطح تقریباً 4.5 بلین سال پہلے پگھلی ہوئی چٹان سے بنی تھی۔

اس تاریخی مشن کا مقصد چاند کے قطبِ جنوبی کے اس مقام تک پہنچنا تھا جہاں آج تک کوئی اور خلائی جہاز کامیابی سے نہیں اُتر سکا۔

چندریان 3 کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار اس نظریے کو تقویت دیتے ہیں کہ چاند تقریباً 4.5 بلین سال پہلے ٹھنڈا اور مضبوط ہونا شروع ہوا اور پھر فیروان اینارتھوسائٹ بنانے لگا جو کہ ایک پگھلی ہوئی چٹان ہے جس نے آہستہ آہستہ چاند کی بیرونی سطح بنائی۔

یاد رہے کہ پہلی بار اپولو مشن کے ذریعے چاند کے درمیانی عرض بلد والے حصّوں سے جمع کردہ اعداد و شمار میں سائنسدانوں کو اس بات کے شواہد ملے تھے کہ چاند کی سطح پگھلی ہوئی چٹان سے بنی ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید