• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ڈاکٹر بننے سے انکاری نوجوان کی میڈیکل کالج میں داخلے کے دن خودکشی

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں نوجوان طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلے والے دن خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں 19 سالہ طالب علم نے میڈیکل کالج میں داخلے والے دن خودکشی کی جس کی شناخت انوراگ انیل بورکر کے نام سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان نے خودکشی کرنے سے پہلے پیغام لکھا چھوڑا کہ میں ڈاکٹر بننا نہیں چاہتا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے گھر میں خودکشی کی جس کی لاش گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی، موقع سے اس کا لکھا ہوا پیغام بھی ملا ہے۔

پولیس کی جانب سے اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید