• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹینا میں نیا ڈائنوسار دریافت، منہ سے مگرمچھ کی ہڈی برآمد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ارجنٹینا کے سائنس دانوں نے ایک ایسے ڈائنوسار کی دریافت کا اعلان کیا ہے جس کے منہ سے قدیم مگرمچھ کی ہڈی ملی ہے، ماہرین کے مطابق یہ ڈائنوسار ایک نایاب گروہ میگا ریپٹورینز سے تعلق رکھتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دریافت پٹاگونیا کی چٹانوں میں ہوئی ہے، جہاں محققین کو ڈائنوسار کی کھوپڑی، بازو، ٹانگ اور دم کی ہڈیاں ملی ہیں۔

نئے ڈائنوسار کو جواکوئن ریپٹر کاسالی کا نام دیا گیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سے 7 کروڑ سال پہلے رہتا تھا، اس کی لمبائی تقریباً 23 فٹ تھی اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مرنے کے وقت اس کی عمر کم از کم 19 سال تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے منہ کے قریب قدیم مگرمچھ کی ٹانگ کی ہڈی ملی ہے، جو ماہرین کے مطابق اس کی خوراک کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرسکتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق میگا ریپٹورینز کی باقیات جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں ملی ہیں، ان کی خاص پہچان لمبی کھوپڑی، بڑے اور طاقتور پنجے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید