• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی و پی ٹی آئی کارکنان میں جھگڑا

—’جیو نیوز‘ گریب
—’جیو نیوز‘ گریب

کراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔

یوسی 8 وارڈ 3، سعیدآباد میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں جھگڑا ہو گیا۔

جھگڑا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد خاتون کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے پر ہوا، پولیس نے عوام کو پولنگ اسٹیشن سے منتشر کر دیا۔

سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوئے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوئی، پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔

کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے جہاں کل 54 امیدوار مد مقابل ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

اسی طرح اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

سہراب گوٹھ ٹاؤن میں بھی یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید