برطانیہ میں کوویڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
لندن سے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 3 سے 10 ستمبر تک کوویڈ کیسز کی تعداد 1 ہزار 664 تک پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کوویڈ 19 کے سبب 79 اموات ہوئیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اسٹراٹئس تیزی سے برطانیہ میں پھیل رہا ہے۔