میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے اپنی بیٹی کو ایچ پی وی ویکسین لگوالی۔
میئر کراچی کے ترجمان کے مطابق مرتضی وہاب نے کہا کہ ویکسین ہی کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کا مؤثر حل ہے، قوم بلاخوف و تردد ویکسینیشن کروائے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں۔