سلیکٹر ……
مجھے محلے کی کرکٹ ٹیم سے نکال دیا گیا۔
میں نے غصے میں اپنی ٹیم بنانے کا اعلان کر دیا۔
مجو بھائی کو سلیکٹر مقرر کیا۔
دو دن بعد وہ پلینگ الیون کی فہرست لئے چلے آئے۔
ٹیم میں ناصر بھائی کا نام دیکھ کر میں گڑبڑا گیا۔
اُنھیں کرکٹ سے ذرا دل چسپی نہیں تھی۔
کیا ناصر بھائی نے ٹیم کو چندہ دیا ہے؟میں نے پوچھا۔
نہیں، اُن کی تو اپنی حالت پتلی ہے۔ مجو نے پان چبایا۔
’نہ تو انھیں بیٹنگ آتی ہے، نہ ہی بولنگ‘۔ میں بھنا گیا۔
ایسے شخص کو ٹیم میں بھلا کیوں سلیکٹ کیا؟
بات یہ ہے میاں… مجو بھائی نے آنکھ ماری:
’انہیں مخالف ٹیم کو چڑانے کا فن اچھی طرح آتا ہے۔‘