پاکستان میں کینسر کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔
یورپ کے سب سے بڑے کینسر ریسرچ سینٹر کے وفد نے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔
معروف عالمی کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسٹیفن فسٹا کی سربراہی میں آنے والے ڈاکٹرز اور ریسرچرز پر مشتمل وفد نے پاکستان میں کینسر کی روک تھام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک سال تک بچوں کی فری کینسر اسکیننگ کرنے کا اعلان کیا۔
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ جَلد ہی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں میں کینسر کی تشخیص کے لیے مفت اسکیننگ شروع کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پاکستانی پتھالوجسٹس کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔