• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بار ٹرافی ہماری ہے، ایشیا کپ فائنل میں رسائی پر پاکستانی شائقین پُرجوش

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

پاکستان کے ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں رسائی پر شائقین کرکٹ پُرجوش ہیں اور عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس بار ٹرافی ہماری ہے۔ 

ایشیا کپ 2025ء کے سپر فور مرحلے میں دبئی میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

 فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ 

پاک بنگلادیش میچ کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر گرین شرٹس کی زبردست کارکردگی تعریف کی۔ 

ایک مداح نے لکھا کہ آؤٹ کلاس بولنگ، جب لگ رہا تھا میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے تو بولرز نے فائنل تک پہنچا دیا، ایک اور مداح نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف جیتنے اور ٹرافی اٹھانے کا کہا، ایک صارف نے لکھا کہ اس بار ٹرافی ہماری ہے۔













البتہ کچھ شائقین نے پاکستان کے حالیہ ریکارڈ کے پیشِ نظر خدشات کا اظہار بھی کیا کہ بھارت کے خلاف ایک اور مشکل دن نہ دیکھنا پڑ جائے۔

سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بھی ٹیم کی کارکردگی اور فائنل پر تبصرے کیے۔

 فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان سلمان آغا کی کپتانی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ہاں جی، آج کپتانی ٹھیک تھی نا؟

آل راؤنڈر شاداب خان نے حوصلہ افزا پیغام میں لکھا کہ یقین رکھو، کبھی ہمت مت ہارو۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین بےتابی سے انتظار کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید