ایران نے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ معاہدے کو ایران پر عالمی پابندیاں عائد نہ کیے جانے سے مشروط کر دیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے ساتھ معاہدہ صرف اسی صورت میں رہ سکتا ہے جب ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات نہ اٹھائےجائیں، جس میں فوری طور پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی کوئی بھی کوشش شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بصورت دیگر ایران اپنے عملی وعدوں کو ختم تصور کرے گا۔
واضح رہے کہ ایران پر اقوامِ متحدہ کی جانب سے نئی پابندیاں کل متوقع ہیں۔