• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلفی کا شوق خطرہ بن گیا، ہانگ کانگ میں خواتین لہروں کی زد میں آگئیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سیلفی کا شوق خطرہ بن گیا، ہانگ کانگ میں ٹائیفون راگاسا کے دوران سمندر کنارے سیلفی لینے والی خواتین خطرناک لہروں کی زد میں آگئیں۔

طوفان نے تائیوان، فلپائن اور جنوبی چین میں تباہی مچانے کے بعد ہانگ کانگ کے ساحل کو اپنی لپیٹ میں لیا، اس دوران سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو خواتین اور ایک بچہ پانی کے قریب کھڑے تصویریں لے رہے تھے کہ اچانک ایک بلند لہر نے انہیں گھیر لیا اور زور سے لوہے کی باڑ سے ٹکرا دیا۔

شدید جھٹکے کے بعد جب پانی پیچھے ہٹا تو تینوں کو بمشکل سنبھلتے اور اٹھنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

ادھر طوفان کے اثرات سے چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے، ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور کئی شہروں کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، ریسکیو ٹیموں نے کشتیاں استعمال کرکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت اب کم ہو کر 40 میل فی گھنٹہ رہ گئی ہے اور یہ ویتنام اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر حصوں میں بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔

ویتنام میں حکومت نے ڈیمز، اسپتالوں اور ساحلی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر لیے ہیں جبکہ پروازیں منسوخ اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید