• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدت ملازمت میں توسیع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی مدت ملازمت میں مئی 2026ء تک توسیع کردی گئی۔

بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے سی ڈی ایس کی مدتِ ملازمت میں 24 ستمبر کو توسیع کی منظوری دی تھی۔

بھارتی جنرل چوہان اب 30 مئی 2026ء تک یا اگلے احکامات تک سی ڈی ایس اور عسکری امور کے محکمے کے سیکریٹری رہیں گے۔

بھارتی سی ڈی ایس کی مدتِ ملازمت 30 ستمبر کو ختم ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ 64 سالہ جنرل چوہان 30 ستمبر 2022ء سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سیکریٹری محکمہ ملٹری افیئرز کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید