• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی سے آکلینڈ جانے والی پرواز میں آگ کی اطلاع، پائلٹ کی مے ڈے کال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ آنے والی ایک پرواز میں کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع پر پائلٹ نے مے ڈے کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔

ایئر لائن حکام کے مطابق طیارے میں 156 مسافر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے جہاز نے آکلینڈ ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ نہیں لگی تھی۔

ایئر لائن نے مزید کہا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید