• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کپ فائنل: پاک بھارت ٹاکرا، ٹکٹس اب بھی دستیاب

ایشیاء کپ 2025ء کا فائنل کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جہاں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدِمقابل آئیں گے۔

بھارتی ٹیم کے کھیل میں سیاسی بیانات دینے کے باوجود شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش عروج پر ہے اور ہزاروں فینز اب بھی ٹکٹ خریدنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 350 درہم (تقریباً 26 ہزار 817 روپے) ہے جو اپر اسٹینڈز کے لیے ہے جبکہ سب سے مہنگے ٹکٹ کی قیمت 11 ہزار درہم (تقریباً 8 لاکھ 42 ہزار 820 روپے) ہے۔

ایشیاء کپ کے ٹکٹس کی فروخت کرنے والے آفیشل پورٹل پر ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں۔

دبئی اسٹیڈیم کے پویلین کے ٹکٹ کی قیمت 900 درہم (68 ہزار 958 روپے) ہے۔

دیگر کیٹیگریز میں ٹکٹس کی قیمتیں 3 ہزار 500 درہم (2 لاکھ 68 ہزار 170 روپے)، 6 ہزار درہم (4 لاکھ 59 ہزار 720 روپے)، 8 ہزار درہم (6 لاکھ 12 ہزار 960 روپے) اور 11 ہزار درہم (8 لاکھ 42 ہزار 820 روپے) مقرر ہیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے جنرل (اپر) اسٹینڈز کے ٹکٹ 350 درہم (26 ہزار 817 روپے) میں فروخت کیے گئے ہیں جبکہ اسپیشل ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1 ہزار 500 درہم (1 لاکھ 14 ہزار 930 روپے) سے شروع ہو رہی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید