• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف فائنل سے قبل بھارتی میڈیا اپنی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا

تصویر بشکریہ کرک انفو
تصویر بشکریہ کرک انفو

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے قبل بھارتی میڈیا اپنی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کے خلاف سپر اوور میں جیت کے بعد بھارتی میڈیا کو ٹیم کی فکر ہونے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے 202 رنز کے جواب میں سری لنکا کا بھی 202 رنز بنانا آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے، سری لنکا ایک موقع پر جیت چکا تھا یہ سب کو تسلیم کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف فائنل میچ سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف فائنل میں تگڑا ہو کر کھیلنا پڑے گا۔ 14 ستمبر اور 21 ستمبر والا میچ بھلا کر کھیلنا ہوگا۔ 28 ستمبر والا میچ الگ ہوگا فائنل پاکستان سے ہے۔

بھارتی میڈیا نے کل کے میچ سے متعلق بھارتی ٹیم کو ماضی بھی یاد دلایا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی والی غلطی نہیں دہرانا ہوگی، تب گروپ میچ میں یک طرفہ ہرایا اور فائنل میں مقابلہ ہوا تو اسے آسان لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے، بھارتی ٹیم کو جیت سے بھی سیکھنا ہوگا غلطی نہیں کرنی ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید