• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے



ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

منتظمین نے جیو نیوز کو تصدیق کی کہ 28 ستمبر کو ہونے والا فائنل مکمل طور پر "ہاؤس فل" ہوگا، اسٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کی گنجائش ہے اور تمام نشستیں شائقین کرکٹ نے خرید لی ہیں۔

اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا جبکہ 21 ستمبر کو ہونے والے سپر فور میچ میں 17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

تاہم فائنل کیلئے غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہوچکے ہیں۔

ایشیا کرکٹ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار، پاکستان اور بھارت فائنل میں کل مدمقابل ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار  دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہو رہا۔

منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج ایسا کچھ نہیں ہو رہا تاہم اتوار کو فائنل سے پہلے اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید