• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 17 ساف فٹبال چیمپئن شپ بھارت نے جیت لی، پاکستان کے عبداللّٰہ نے سب سے زیادہ گول کیے

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد عبداللّٰہ ٹورنامنٹ ٹاپ اسکورر رہے ہیں، انہوں نے 6 گول کیے اور سب سے زیادہ گول کرنے پر ایوارڈ حاصل کیا ہے
ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد عبداللّٰہ ٹورنامنٹ ٹاپ اسکورر رہے ہیں، انہوں نے 6 گول کیے اور سب سے زیادہ گول کرنے پر ایوارڈ حاصل کیا ہے

بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ جیت لی، بنگلادیش کو فائنل میں پینلٹی ککس پر شکست کا سامنا رہا۔

پاکستان کے محمد عبداللّٰہ ٹورنامنٹ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے 6 گول کیے اور سب سے زیادہ گول کرنے پر ایوارڈ حاصل کیا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل مقررہ وقت میں2، 2 گول سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، بھارت نے 4-1 سے فتح حاصل کی۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں بنگلا دیش کے خلاف شکست کا سامنا رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید