• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں حارث رؤف کی پرفارمنس سوشل میڈیا پر زیر بحث

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹ سے مات دے دی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے 3 اعشاریہ 4 اوورز میں 50 رنز دیے اور صرف 2 ڈاٹ بالز کروائیں۔

حارث رؤف نے 3 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 چوکے اور 3 چھکے بھی کھائے، جبکہ آخری 2 اوورز میں انہوں نے 26 رنز دیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اس وقت بھارتی بیٹر کے ہاتھوں مار پڑی جب میچ سنسنی خیز ہو گیا تھا اور آخری کے دونوں اوورز میں انہیں باؤنڈریز پڑیں۔

اس حوالے سے معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ حارث رؤف کو آخری اوور کیوں دیے؟

سوشل میڈیا پر دیگر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید