• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھناشری نے چاہل سے طلاق کے بعد 60 کروڑ کے مطالبے پر خاموشی توڑ دی

کرکٹر یوزویندر چاہل اور کوریوگرافر دھناشری ورما—فائل فوٹوز
کرکٹر یوزویندر چاہل اور کوریوگرافر دھناشری ورما—فائل فوٹوز

بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کرکٹر یوزویندر چاہل سے طلاق کے بعد ضروریات کیلئے رقم کے معاملے پر ہوئی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا کی جانب سے اگست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھناشری ورما نے اپنی طلاق کے بعد یوزویندر چاہل سے 60 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں دھناشری نے اس قیاس آرائی پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے رقم کے مبینہ مطالبے سے متعلق تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

دھنا شری ورما نے بتایا کہ یوزویندر چاہل نے شادی کرنے سے قبل 6 سے 7 ماہ تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا جس کے بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جو 4 سال تک برقرار رہی، یہ سب کچھ جلدی ہوا کیونکہ یہ طلاق کا فیصلہ باہمی تھا، یہی وجہ ہے کہ جب لوگ رقم مانگنے کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ غلط ہے، اب میں اس کے حقیقی نقصانات کو جانتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اس لیے کہ میں کچھ نہیں کہتی لوگ اپنی مرضی سے کہانیاں گھڑتے رہیں گے؟ میرے والدین نے مجھے یہی سکھایا ہے کہ میں صرف انہی کو جواب دوں جو میرے قریب ہیں، اجنبیوں کو صفائی دینے میں وقت کیوں ضائع کروں؟

گزارے کیلئے رقم کےبارے میں وضاحت کرتے ہوئے دھنا شری نے کہا کہ اس میں بالکل بھی سچائی نہیں، مجھے یہ سوچ کر برا لگا کہ یوزویندر چاہل نے ایسا کیوں کیا، خیر میں ہمیشہ ان کی عزت رکھوں گی، اب تو مجھے لگتا ہے کہ میں کسی کو ڈیٹ بھی نہیں کر سکتی۔

اس سے قبل دھناشری کے خاندان نے مبینہ 60 کروڑ روپے کے مطالبے سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ ہم رقم کے بارے میں گردش کرنے والے بے بنیاد دعوؤں پر گہرے ناراض ہیں، ایسی کوئی رقم کبھی نہیں مانگی گئی، یا پیش نہیں کی گئی، ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی غیر تصدیق شدہ معلومات شائع کرنا انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے، جو ناصرف فریقین بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی غیر ضروری قیاس آرائیوں میں گھسیٹتا ہے، اس طرح کی لاپرواہ رپورٹنگ صرف نقصان کا سبب بنتی ہے اور ہم میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غلط معلومات پھیلانے سے پہلے حقائق کی جانچ کرے اور ہر کسی کی رازداری کا احترام کرے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دھنا شری اور ان کے خاندان کے رقم مانگنے کے حوالے سے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید