• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی جہاز کا اسٹائل بنا کر حارث رؤف کی طرف کیوں بھاگے؟

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایشیاء کپ کے فائنل میں 146 رنز کے دفاع میں پاکستان کی بولنگ نے بھارت کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

بھارتی بیٹنگ لائن 13 اوورز میں صرف 78 رنز بنا سکی اور 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارتی بیٹر شبھمن گل کی وکٹ پر شاہین آفریدی نے جارحانہ سیلیبریشن کی۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی جہاز کا اسٹائل بنا کر حارث رؤف کی طرف بھاگے۔

پاکستان نے ایشیاء کپ کے فائنل میں شاندار آغاز کیا۔

چوتھے اوور میں فہیم اشرف نے شبھمن گِل کو چلتا کیا اور حارث رؤف نے کمال کا کیچ پکڑ کر اپنی ٹیم کو زبردست برتری دلا دی۔

جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی جارحانہ انداز میں سیلیبریش کرتے ہوئے جہاز کا اسٹائل بنا کر حارث رؤف کی طرف بھاگے۔

شبھمن گل نے 10 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔

بھارت کا پاور پلے اسکور صرف 36 رنز رہا، جو اس ایشیاء کپ میں بھارتی ٹیم کا سب سے کم اور پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر تیسرا کم ترین اسکور ہے۔

 5  اوورز کے اختتام پر جیتنے کے امکانات کے حساب سے پاکستان کی برتری 65 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید