پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے فائنل میچ سے قبل ایک پاکستانی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ابھیشیک شرما نے 10 رنز سے زائد رنز پورے کر لیے تو وہ اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیں گے۔
ایشیاء کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
بھارت نے اپنی اننگز کا اغاز کیا تو ابھیشیک شرما 7 کے اسکور پر صرف 5 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستانی نوجوان نے ٹک ٹاک پر چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت والو سن لو! اگر آج ابھیشیک شرما نے 10 سے زیادہ اسکور کر دیے تو میں اپنا یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دوں گا۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ میں پورے ہندوستان کے سامنے سب کو چیلنج دے رہا ہوں کہ اج آپ کے ابھیشیک شرما کی 10 میں ہی بس ہو جائے گی۔