• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان سمیع کو ہوٹل کے باتھ روم میں مشکل کا سامنا، ویڈیو شیئر کردی

بھارتی گلوکار عدنان سمیع ہوٹل کے واش روم میں مشکل میں پھنس گئے، نلکے میں پانی نہ آنے پر پر ناراضی کا اظہار کیا اور ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عدنان سمیع نے بھارت کے ایک ہوٹل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے نلکوں میں پانی نہ آنے کا ذکر کیا ہے۔

اپنے پیغام میں عدنان سمیع نے کہا کہ معذرت کے ساتھ یہ ناقابل معافی عمل ہے کہ ایک پریمیئم ہوٹل کی پریزیڈنشل سوئٹ میں پانی جیسی بنیادی سہولت ہی نہ ملے اور اس پر کوئی سنجیدہ کارروائی بھی نہ ہو۔

عدنان سمیع نے کہا کہ اس طرح مہمانوں کا اعتماد اور ہوٹل کی ساکھ دونوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ ایسے حالات میں فوری حل اور شفافیت ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بنے اشرافیہ کے ہوٹلز میں شمار ہونے والے تاج کرشنا ہوٹل کے باتھ رومز میں پانی کی سہولت منقطع ہونے کی وجہ سے مہمان شدید ناراض ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ مینٹینس کی وجہ سے پیدا ہوا، مگر یہ واضح نہیں کیا کہ ٹھیک کب ہوگا۔

عدنان سمیع کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ کچھ لوگ انہیں پانی کی بالٹی پہلے سے بھر کر رکھنے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید