پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے ٹرافی دی جائے گی، بھارت نے جو کیا وہ ایک اچھی ٹیم نہیں کرتی۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب ایسا کرنا کھیل کی توہین ہے، ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا وہ کافی مایوس کن تھا، ہاتھ نہ ملانا کرکٹ کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ اسی کو فالو کرتے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں جو کچھ ہوا نہیں معلوم یہ کہاں جاکر رکے گا، امید ہے دیگر ٹیمیں مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ ایسا نہیں کریں گی۔
سلمان علی آغا نے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملے میں نشانہ بننے والے پاکستانی خاندانوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان کا شکست پر کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم اچھا کھیلے، اپنی ٹیم پر فخر ہے، میچ کے آخری اوورز میں اچھا نہیں کھیل سکے۔