• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کابینہ سے منظور، آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بعد کابینہ نے بھی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظور دے دی۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اُٹھایا گیا ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ’نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی‘ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کا بتانا ہے کہ چیئرمین ’وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام‘ رانا مشہود احمد پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔

آج ’نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی‘ کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید