• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مگ-21 سے جان چھوٹی، بھارتی ایئر چیف خوشی میں ڈانس کرنے لگے، ویڈیو وائرل

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی فضائیہ میں مگ-21 طیاروں کی سروس سے سبگدوش ہونے پر فضائیہ خوش ہوگئی، ایئر چیف کی ناچتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ میں سویت دور کے پرانے مگ-21 طیاروں کو سروس سے ہٹائے جانے پر بھارتی فضائیہ میں خوشیاں منائی گئی اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ بھی ساتھی افسران کے ساتھ ناچتے ہوئے نظرآئے۔

بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی ایئرچیف کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کی رائے دے رہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ مگ سے جان چھٹی ڈانس تو بنتا ہے، تو دوسری جانب کسی نے لکھ دیا کہ ان کے عہدے کی میعاد میں اضافہ کردینا چاہیے۔

یاد رہے مگ-21 جہاں بھارتی فضائیہ میں سب سے طویل خدمات کے حوالے سے مشہور ہے وہیں اس طیارے کو بہت زیادہ گرنے کی وجہ سے بیوہ بنانے والا طیار اور اڑتا تابوت بھی کہا جاتا تھا۔

بھارت میں ان کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھتے تھے، بھارتی فضائیہ اور دوسرے دفاعی اداروں میں انکے پرزوں کی خریداری میں کمیشن اور کرپشن کے الزامات بھی لگائے گئے، یہاں تک کہ 2006ء میں بھارتی فلم اسٹار عامر خان کی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ کا مرکزی موضوع ہی مگ-21 اور بھارت میں دفاعی سودوں کی کرپشن تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید