سندھ کے مختلف اضلاع میں آج آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج پارہ 36 اور کل 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔