• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلرشپ و ڈسٹری بیوشن معاہدوں میں مسابقتی قانون کیخلاف شقیں شامل نہ کی جائیں، مسابقتی کمیشن

مسابقتی کمیشن نے کہا ہے کہ ڈیلرشپ و ڈسٹری بیوشن معاہدوں میں مسابقتی قانون کے خلاف شقیں شامل نہ کی جائیں، خصوصی صورتحال میں کمیشن سے لازمی استثنیٰ حاصل کیا جائے۔ 

اسلام آباد سے مسابقتی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق استثنیٰ کے بغیر معاہدوں میں کمپیٹیشن مخالف شقوں پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا، کمیشن سے استثنیٰ کے بغیر ایسے کاروباری معاہدے کالعدم تصور ہوں گے۔ 

مسابقتی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق صارفین کے مفاد اور معاشی ترقی کے پیش نظر ہی ایسے معاہدوں کےلیے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے، ایسے معاہدوں پر دیا جانے والا استثنیٰ مشروط اور مخصوص مدت کےلیے ہوتا ہے۔  

اعلامیہ کے مطابق کمپنیاں استثنیٰ کی شرائط کی باقاعدہ رپورٹس جمع کرانے کے پابند ہیں، شرائط کی خلاف ورزی پر استثنیٰ منسوخ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔  

اعلامیہ کے مطابق استثنیٰ کی شرائط کی خلاف ورزی پر ساڑھے 7 کروڑ روپے جرمانے کیا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید