پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔
دانش تیمور نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے، ان کے انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز ہوگئے ہیں،اس کامیابی نے ناصرف ان کے مداحوں کو خوش کیا بلکہ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان کو بھی بے حد فخر کا موقع دیا۔
عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دانش تیمور کے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور انداز میں سراہا۔
انہوں نے لکھا کہ ڈیجیٹل دنیا کی محبت حقیقی زندگی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن یہ اس بات کا ثبوت ضرور ہے کہ لوگ دانش کو دل سے چاہتے ہیں اور ان کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔
دانش تیمور نے اپنی فنی صلاحیتوں، مشہور کرداروں اور شاندار اسکرین پرفارمنس کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔