• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوب نے ٹرمپ کیخلاف مقدمے کے تصفیے کیلئے 24.5 ملین ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2021ء کے مقدمے کو ختم کرنے کے لیے 24 اعشاریہ 5 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

یوٹیوب نے 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل فسادات کے بعد ٹرمپ کا چینل معطل کردیا تھا، جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ان کی ویڈیوز تشدد کو اکساتی تھیں۔ مارچ 2023 میں یوٹیوب نے ان کا چینل دوبارہ بحال کردیا تھا۔

یہ تصفیہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گوگل پر امریکی اٹارنی جنرل کی طرف سے اشتہارات کے کاروبار کو الگ کرنے کا دباؤ ہے، کیونکہ فیڈرل جج نے گوگل کو اشتہارات میں اجارہ داری قرار دیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد یوٹیوب جو گوگل کی ملکیت ہے، میٹا (فیس بک) اور ایکس (ٹوئٹر) کے بعد تیسری بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے جس نے ٹرمپ کے ساتھ اسی طرح کے قانونی تنازعات کو حل کیا ہے۔ اس سے قبل میٹا نے 25 ملین ڈالر اور ایکس نے 10 ملین ڈالر کے تصفیے کیے تھے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق یوٹیوب کی طرف سے ادا کی گئی رقم میں سے 22 ملین ڈالر وائٹ ہاؤس میں ایک نئے بال روم کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ بقیہ 2.5 ملین ڈالر دیگر مدعیان کو ملیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید