غزہ میں اسرائیلی فوج کا ساتھ نہ دینے پر فلسطینیوں کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے خلاف استعمال کرنے کی اسرائیلی کوششںیں جاری ہیں۔
اسرائیلی میڈیا پر نشر ہونے والی رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ فلسطینیوں کو حماس کے خلاف لڑنے کے لیے اسلحہ اور بھاری رقوم دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
غزہ میں آباد معروف فلسطینی قبیلے حمائل کے سربراہان کو خریدنے کی کوشش کی گئی جس پر انکار پر اسرائیلی فوج نے ان کے 50 سے زائد افراد کو قتل کیا۔
غزہ میں حماس کا متبادل انتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اسرائیلی کوششیں جاری ہیں۔
غزہ میں کئی فلسطینی گروپوں کو حماس کے خلاف لڑنے کے لیے اسلحہ اور رقوم دی جارہی ہیں۔