قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ جنگ ختم کرنے کے بنیادی مقصد کو حاصل کرتا ہے، منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اس کی تفصیلات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔
قطری وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی انتظامیہ پر امریکا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں،حماس نے منصوبے کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج غزہ ثالثی اجلاس میں مصر اور ترکیے بھی شریک ہوں گے، یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی معافی کوئی احسان نہیں ہمارا بنیادی حق تھا۔