• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ، امن کی راہ اب بھی نازک اور غیر یقینی

کراچی (رفیق مانگٹ ) امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے، جو خطے میں امن کی ایک نازک سی امید جگاتا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ کے غزہ منصو بے میں امن کی راہ اب بھی نازک اور غیر یقینی ہے، اسرائیل کا قبضہ و الحاق سے انکار، غزہ سے شہریوں کی منتقلی کا منصوبہ واپس کردیا گیا، ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ وہ قیدی رہا کریں یا فوجی طاقت کا سامنا کریں، منصوبے میں فلسطینیوں کے لیے امداد لیکن ریاست کا خواب اب بھی ادھورا ہے،قطر و ترکی منصوبے کو حماس پر دباؤ اور خلیجی تعاون کے لیے استعمال کر رہے ہیں، سعودی عرب جنگ کے خاتمے کو خطے کے استحکام اور معیشت کے لیے اہم سمجھتا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف حماس کے لیے سخت شرائط رکھتا ہے بلکہ غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینیوں کے لیے امداد کا وعدہ بھی کرتا ہے، جس سے قطر اور ترکی جیسے اہم کرداروں کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ پر قبضہ یا الحاق نہیں کرے گا، اور ٹرمپ کا غزہ کے باشندوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا متنازع ریویئرہ منصوبہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ قطر اور ترکی اس منصوبے کو فلسطینیوں کی زندگیوں کی حفاظت کے دعوے کے ساتھ حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید