کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ کاکڑ نے پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جو لوگ یہ دعوے کررہے تھے کہ عمران خان کی عوامی مقبولیت کم ہوچکی ہے یہ عظیم الشان جلسہ ان کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ20کلومیٹر کے ایریا پر محیط جلسے میںلاکھوںافراد کی شرکت بانی پی ٹی آئی کی قیادت پر لازوال اعتمادکامثال ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔