اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ صمود فلوٹیلا کو باحفاظت روک لیا ہے، اس بحری قافلے میں شامل افراد کو اسرائیلی بندرگاہ پہنچایا جارہا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے 223 انسانی حقوق کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی بحریہ نے 20 کشتیاں اپنے قبضے میں لے لیں ہیں۔
غزہ صمود فلوٹیلا کی 23 کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔