برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے والد تھامس مارکل فلپائن میں زلزلے کے دوران ایک عمارت میں پھنس گئے۔
میگھن مارکل کو ان کے والد کے بارے میں یہ اطلاع سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے ذریعے ملی۔
ان کی سوتیلی بہن سمانتھا نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’میرے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران ایک عمارت کی 19ویں منزل میں پھنس گئے ہیں‘۔
پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں اپنے والد کے لیے فکر مند ہونے والے ہر فرد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔
سمانتھا نے پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ابھی تک والد ٹھیک ہیں اور اس عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے کہ زلزلے کے کوئی شدید قسم کے آفٹر شاکس نہیں آئیں گے، حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ ایسی ہی صورت حال میں نہ پھنسیں۔