• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وائلڈ لائف ریسرچرجین گوڈیل 91 برس کی عمر میں چل بسیں

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنگلی حیات پر تحقیق اور عالمی ماحولیات کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرم رہنے والی جین گوڈیل 91 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلی حیات پر تحقیقات کےحوالے سے پہچانی جانے والی جین گوڈیل نے 1966ء اخلاقیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

جین گوڈیل جانوروں پر تحقیق اور قدرتی ماحول کی بقاء کے لیے آواز اٹھانے والی خاتون تھیں، جنہوں نے براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں موجود جنگلی حیات پر طویل تحقیق کی۔

ان کی تحقیقات میں حیاتیاتی طور پر انسانوں کے سب سے نزدیک سمجھے جانے والے جانور لنگوروں پر تحقیقات نے خاص کر شہرت حاصل کی۔

انہوں نے جانوروں کے درمیان طویل وقت گزار کر اس شعبے میں تحقیق کا نرالہ طریقہ اپنایا۔

مشہور رسالے نیشنل جیوگرافک پر ان کی کوور فوٹو 1963ء میں شائع ہوئی جس کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئی جس کے بعد ان کی ڈاکومنٹری بھی بہت زیادہ پسند کی گئی۔

جنگل میں لنگوروں کے ساتھ گزرے وقت کے حوالے سے وہ بتاتی تھیں کہ ’میں نے لنگوروں سے یہی سیکھا کہ وہ بھی ہمارے جیسے ہی ہیں۔‘

جین گوڈیل کو 2025ء میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلیٰ اعزاز میڈل آف فریڈم سے نوازا تھا، اس قبل وہ برطانیہ، فرانس، جاپان اور تنزانیہ سے اعلیٰ ترین اعزازات حاصل کرچکی تھیں۔

جین گوڈیل کے قائم کیے ادارے جین گوڈیل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہی ان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید