• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے شہریوں کو امریکا کے سفر پر نیا انتباہ جاری کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو امریکا کا سفر کرنے سے قبل محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کیا ہے۔

اس انتباہ میں خاص طور پر ہم جنس پرستوں اور نان بائنری شناخت رکھنے والے مسافروں کے لیے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت کے آغاز کے بعد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاحت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی حکومت کی جانب سے تجارتی ٹیکسوں اور کینیڈا کو 51ویں ریاست قرار دینے جیسے بیانات کے بعد کینیڈین شہریوں کی بڑی تعداد امریکا جانے سے گریز کر رہی ہے۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایت میں کہا گیا کہ امریکا میں ایسے قوانین اور پالیسیز نافذ ہیں جو نان بائنری افراد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ امریکی وفاقی ادارے اب سرکاری دستاویزات پر صرف مرد یا عورت کی جنس کو تسلیم کرتے ہیں اور پیدائش کے وقت متعین کردہ جنس پوچھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

کینیڈین شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا کے مختلف ریاستوں اور شہروں میں قوانین مختلف ہو سکتے ہیں اور بعض ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کے خلاف اقدامات بھی کیے گئے ہیں، اس لیے ان مسافروں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کسی بھی وقت مسافروں سے ان کے قانونی اسٹیٹس کا ثبوت مانگ سکتے ہیں، لہٰذا کینیڈین شہری اپنی دستاویزات مکمل اور درست رکھیں تاکہ کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ امریکا روانگی سے پہلے تمام ضروری سفری کاغذات اور دستاویزات کو اچھی طرح چیک کر لیں اور یہ یقین دہانی کر لیں کہ وہ امریکی داخلہ شرائط کے مطابق ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید