فلپائن میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد 72 ہوگئی جبکہ 294 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے وسطی جزیرے سیبو میں گزشتہ رات 6 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد پورے صوبائی جزیرے سیبو پر ہنگامی حالت نافض کردی گئی تھی۔
زلزلے کے بعد اب تک 700 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے جاچکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس زلزلے سے ساحلی شہر بوگو بہت متاثر ہوا ہے۔
فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں بھاری مشینریز کی مدد بھی لی جارہی ہے۔