• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم روس کے ساتھ تصادم کے حالت میں ہیں: فرانسیسی صدر

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ ہم  روس کے ساتھ تصادم کی حالت میں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تصادم میں شدت اختیار کرگیا ہے، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے یورپی یونین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ معاملات نمٹاتے ہوئے احتیاط سے کام لیا جائے۔

گزشتہ دنوں فرانسیسی بحریہ نے ایک روسی آئل ٹینکر بوراکے(Boracay) پر قبضہ کرلیا ہے، اس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے فرانسسیسی صدر نے کہا کہ  آئل ٹینکر کے روسی عملے نے آئل ٹینکر کو  فرانسیسی ساحلوں کے نزدیک لاکر سنگین غلطی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی حکام نے اب اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فرانسیسی صدر نے حراست میں لیے گئے روسی ٹینک اور اس کے عملے کے حوالے سے کہا کہ معاملہ تاحال ہمارے نظام انصاف کے کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ روس کے پاس بحیرہ بالٹک، بحیرہ شمالی، بحیرہ روم اور بحیرہ اوقیانوس میں 600 سے 1 ہزار جہاز ہیں جو آپ کے شیڈو فلیٹ کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل ڈین مارک کی فضائی حدود میں ڈرونز کی پروازوں کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر گزشتہ مہینے کی 20 تاریخ کو روس سے روانہ ہوا تھا اور پروگرام کے مطابق اس جہاز کو 20 اکتوبر کو بھارت پہنچنا تھا، لیکن یہ کئی دن تک فرانسیسی ساحل سینٹ نزائر کے پاس لنگر انداز رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید