• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: سر براہ اسکاٹش لیبر پارٹی انس سرور کی فلسطینی سفیر حسام زاملاٹ سے ملاقات

اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے لندن میں فلسطینی سفیر حسام زاملاٹ سے ملا قات کی—جنگ فوٹو
اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے لندن میں فلسطینی سفیر حسام زاملاٹ سے ملا قات کی—جنگ فوٹو

اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زاملاٹ سے ملاقات کر کے انہیں فلسطین میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

انس سرور نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ برطانیہ کی لیبر حکومت نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کر لیا ہے اور یہ ایک بڑی مسرت کا مقام اور تاریخی موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ابھی تک جنگ ختم نہیں ہوئی، وہاں پر عورتوں اور بچوں کا قتلِ عام جاری ہے، اس سلسلے کو فی الفور ختم ہونا چاہیے۔

اس موقع پر فلسطین کے سفیر حسام زاملاٹ نے کہا کہ غزہ میں بے گناہ افراد کا قتلِ عام بند ہونا چاہیے، ایتھنک کلینزنگ کو ختم ہونا چاہیے اور انسانی جرائم میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید