پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ میں باؤنس بیک کی کوشش کریں گے۔
بنگلادیش کے کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلے 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوائیں، اس سے میچ ٹرننگ ہوا۔
فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آگے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے، چند کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی تھیں، اس لیے دباؤ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی میچ ونر ہے، ہمیں صرف یقین کرنے کی ضرورت ہے، آج کی پچ فاسٹ بولرز کے لیے بہتر تھی۔
واضح رہے کہ آج آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کولمبو میں ہونے والے میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔