کینیڈا میں برامپٹن سپر لیگ کا 2025 سیزن اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ڈویژن سطح پر مسی ساگا ڈولفنز فاتح قرار پائی اور پریمئر فائنل کا ٹائٹیل رائل ٹائیگر نے حاصل کیا۔
برامپٹن سپر لیگ (بی ایس ایل) کے بانی اور ڈائریکٹر محمد شعیب نے بتایا کہ اس کرکٹ لیگ میں 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔
ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، عمان، قطر، نیپال، امریکا اور کینیڈا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپریل سے ستمبر تک میچز کھیلے گئے۔
اس میں سہیل تنویر سمیت متعدد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔
محمد شعیب نے کہا کہ یہ لیگ صرف کرکٹ تک محدود نہیں بلکہ کمیونٹی ہم آہنگی، نوجوانوں کی شمولیت اور خواتین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔