اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکونٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نے پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے پلے آف میں کولمبیا کو شکست دے دی۔
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساؤتھ امریکا کی نمائندہ ٹیم کولمبیا کو 1-2 سے ہرایا ہے، پہلے سنگل میں سمیعل گارشیا نے راشد علی کو 6-2، 6۔7 اور 10۔ 4 سے شکست دی۔
محمد شایان نے پاولو ایگڈیلو کو اگلے سنگلز میں شکست دے کر مقابلہ برابر کیا، شایان کی کامیابی کا اسکور 6۔ 2، 5 ۔7 اور 10۔8 رہا۔
ڈبلز میں شایان اور راشد کی جوڑی نے 6۔4 اور 6۔4 سے کامیابی حاصل کی۔
پانچویں پوزیشن کے میچ کےلئے پاکستان کل چائنیز تائپے سے مقابلہ کرے گا، یاد رہے کہ پاکستان کو گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے 2۔0 سے ہرایا تھا۔