• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پریا نے کرشمہ کی خوشگوار شادی تباہ کی،‘ سنجے کپور کی بہن کا الزام

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ کرشمہ کپور کی شادی سے منسوب تنازعہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

بھارتی آنجہانی صنعتکار سنجے کپور کی بہن مندِرا کپور نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ اِن کے خاندان نے ابتداء ہی سے پریا ساچدیو کے ساتھ سنجے کپور کے رشتے کی مخالفت کی تھی۔

مندِرا کپور نے بتایا کہ جب کرشمہ اور سنجے اپنی زندگی کو خوش اسلوبی سے ایک بار پھر جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے، تب ایک تیسری خاتون (پریا سچدیو) نے اِن کے رشتے میں مداخلت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جب کوئی خاتون اپنے شوہر کو اولاد دے تو ایسے میں دوسری خاتون کا اِس کے شوہر سے بےتکلف ہونا اور خاندان کو توڑنے کی کوشش کرنا بہت معیوب بات ہے، کسی بھی خاتون کو کسی دوسری کی شادی کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔

مندِرا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کرشمہ نے بہت جدوجہد کی تاکہ اِن کا خاندان ٹھیک رہے، کرشمہ کو ناکام شادی کا  قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے والد نے بھائی اور تیسری بھابی کے تعلق کی سخت مخالفت کی تھی، والد نے صاف کہہ دیا تھا کہ وہ اس رشتے کو  قبول نہیں کریں گے، ابّا نے کہا تھا کہ وہ کبھی اپنے بیٹے کو پریا سے شادی نہیں کرنے دیں گے، وہ پریا کا چہرہ تک نہیں دیکھنا چاہتے تھے، یہی وجہ تھی کہ میں نے اور میری بہن نے 2017ء میں نیویارک میں ہونے والی سنجے اور پریا کی شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔

سنجے کپور کی موت اور جائیداد پر قانونی جنگ

اداکارہ کرشمہ کپور کی اولاد، سنجے کی بہن اور والدہ کا پریا سچدیو سے تنازعہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سنجے کپور کی موت کے بعد اِن کی جائیداد کی تقسیم پر قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

سنجے کپور کی تیسری بیوی، پریا سچدیو، قانونی طور پر مکمل جائیداد کا دعویٰ کر رہی ہیں جبکہ کرشمہ کے بچے سمائرا اور کیان نے اس دعوے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

ایسی صورتحال میں مندِرا نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ پریا سچدیو نے ناصرف کرشمہ اور اِن کے بھائی کی شادی میں مداخلت کی بلکہ کرشمہ کے حقوق کو بھی نظر انداز کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید