• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ، سنجے کپور کی جائیداد میں سے کچھ بھی لینا نہیں چاہتیں، وکیل کا انکشاف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کرشمہ کپور کے بچے اپنے آنجہانی والد سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی جائیداد میں سے حصے کے لیے اپنی سوتیلی والدہ پریا سچدیو سے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے انکے وکیل کا کہنا ہے کہ کرشمہ، سنجے کپور کی جائیداد میں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی ہیں، وہ صرف اپنے بچوں کا مالی تحفظ چاہتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ 51 سالہ کرشمہ کپور اپنے بچوں سمائرا اور کیان کے اس کیس میں اپنے سابق شوہر کی بیوہ پریا سچدیو کے خلاف مدعیہ نہیں ہیں۔ 

اس حوالے سے ان کے وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کرشمہ کپور اس کیس میں فریق نہیں صرف اپنے بچوں کی نمائندگی کر رہی ہیں، وہ اپنے لیے کسی بھی قسم کا مالی فائدہ حاصل نہیں کرنا چاہتیں، وہ صرف بچوں کی مالی سیکیورٹی کے لیے لڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے سے گفتگو میں وکیل جیٹھ ملانی کا مزید کہنا تھا کہ انکی موکلا کا اس کیس میں سارا مقصد اپنے بچوں کے لیے مالی سیکیورٹی اس طرح لینا ہے جیسا کہ ان کے آنجہانی سابق شوہر اپنے بچوں کو محفوظ بنانا چاہتے تھے، جو کہ ایک ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق تھا۔

یہ ڈیڈ ان کے بھارت میں موجود اثاثوں، کارپوریٹ اثاثوں اور بیرونِ ملک موجود زیادہ تر اثاثوں سے متعلق تھا۔ ان اثاثوں کے لیے ایک وصیت نامہ بھی تھا، جو نہ تو کبھی ظاہر کیا گیا اور نہ ہی عدالتی تصدیق کا حصہ بنا اور نہ ہی رجسٹر ہوا۔ 

انھوں نے کہا یہ قانونی جنگ صرف ان اثاثوں کے بارے میں ہے جو وصیت نامے میں شامل ہیں، نہ کہ ان اثاثوں کے بارے میں جو ٹرسٹ کے تحت آتے ہیں۔  واضح رہے کہ آنجہانی سنجے کپور کی اپنی دوسری اہلیہ سے کوئی اولاد نہیں، کرشمہ کے دونوں بچے ہی انکے حیاتیاتی بچے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید