حکومت نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایچ پی وی ویکسین فکسڈ ویکسینیشن سینٹرز پر لگوائی جا سکے گی۔
ایچ پی وی ویکسین ای پی آئی کے زیرِ انتظام فکسڈ سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔
فکسڈ سینٹرز پر ویکسینیشن کا فیصلہ رہ جانے والی بچیوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔
فکسڈ سینٹرز پر سروائیکل کینسر ویکسین غیر معینہ مدت تک دستیاب ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے 3616 سرکاری اور 140 نجی فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، جبکہ سندھ میں 1318 سرکاری اور 225 نجی فکسڈ سینٹرز پر بھی ویکسین دستیاب ہو گی۔
آزاد کشمیر کے 358 سرکاری فکسڈ سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، اسلام آباد کے 45 سرکاری اور 4 نجی فکسڈ سینٹرز پر یہ ویکسین دستیاب ہو گی۔
ملکی تاریخ کی پہلی انسدادِ ایچ پی وی مہم 15 تا 27 ستمبر چلائی گئی تھی، ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے توسیع شدہ فیز کا آج آخری روز ہے۔