آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے انٹرویسٹ میں فائرنگ، 16 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے 60 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
مشتبہ شخص نے اپنے گھر سے سڑک پر گزرتی گاڑیوں اور پولیس پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے ممکنہ طور سے 50 سے 100 گولیاں چلائیں۔
فائرنگ کرنے والے شخص گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جس میں وہ جوابی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا، اسے بعد از گرفتاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مشتبہ شخص کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 16 افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔