سعودی عرب میں بارش کے بعد سیلابی صورتِحال پیدا ہو گئی ہے۔
مملکت کے محکمۂ شہری دفاع کے مطابق سعودی شہر القنفذہ میں ریلے میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سعودی محکمۂ موسمیات کے مطابق باحہ اور مکہ مکرمہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔